• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی سے اپنے گھر آنگن کمرے کو فطرت کے حسین رنگوں سے سجائیں

تھری ڈی سے اپنے گھر آنگن کمرے کو فطرت کے حسین رنگوں سے سجائیں

سلیم انور عباسی

تھری ڈی فلورنگ میوریلز جدید دور میںفطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا جدید انداز ہے جس کے تحت آپ اپنے کمرے ،کچن،غسل خانے اور صحن کو ایسی سحر انگیز تصاویر سے سجا سکتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو گھر میں سمندر کا گمان ہو اور گھر بیٹھے سمندر کے نیلے دبیر شفاف پانی ،مچھلیوں، ڈولفن اور نباتات کا نظارہ ہو جائے۔یہ تمام فریبِ نظر تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھری ڈی فلورنگ کے مرہونِ منت ہے، جس نے انسان کے لیے سہولتوں کی ایک کائنات وا کردی ہے۔

3D فرش روایتی فرش کی اندرونی آرائش و ہم آہنگی کے حوالے سے اسی نئی ٹیکنالوجی کا حسین سنگم ہے۔اگر آپ اس قسم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو اس کی تنصیب اور ڈیزائن چنداں مشکل نہیں۔ آپ کے گھر کو تصاویر کے آئینے میں 3Dڈیزائن سے آراستہ کرنے میںہم آپ کی مدد کریں گے۔

بیڈ روم کاآرائشی فرش

یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے، بڑے پیمانے پرمصوری کا ایک فن پارہ ہے،جو بنیادی طور پر فرش کی طرح نظر آسکتا ہے،تاہم اس نظریہ کو تھری ڈی سے بنائی گئی تصاویر یوں تبدیل کرتی ہیں کہ آپ کو اپنی خواب گاہ میں سمندر چلتا پھرتا اور جھلملاتا دکھائی دے سکتا ہے۔ 

یہ ایک مکمل تصویر ہے جس میں ہر رنگ اور ساخت کے ساتھ مضبوط اور پائیدار کوٹنگ اسے مستقل منظر بناتی ہے۔ خوبصورت، تخلیقی اور مہاکاوی فرش پر آپ ڈوبنے کے ڈر کے بغیر چل کر اپنے احساس کو منفرد بنا سکتے ہیں۔

تھری ڈی سے اپنے گھر آنگن کمرے کو فطرت کے حسین رنگوں سے سجائیں

3D فرش کی قیمتیں اور 3D فلور کی تنصیب

آپکو 3D فرش خود اس لیےڈیزائن کرنا چاہئے کیونکہ کسی بھی کمپنی سے خریدے جانے کی قیمت سیرامیک ٹائل اور لیمینیٹ فرش کے مقابلے میں کم از کم 5 گنا زیادہ ہے۔ ہر چند 3D فرش کو نصب کرنا اور 3D فرش کی بھرائی واقعی پیچیدہ عمل ہے، لیکن قیمت بہت زیادہ ہے،اس لیے آپ کو خود ہی ہمتِ مرداں مددِ خدا کا نعرہ مستانہ بلند کرنا ہوگا۔

آپ کو یہ جا ن کر بہت حیران ہو گی کہ 3D فرش کی قیمتیں تصویر کی تیاری کی لاگت کے مساوی ہیں، تاہم گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں یہ 3D فرش تصاویر انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں ۔

 آپ کو کسی بھی آن لائن دکان سے حاصل ہوسکتی ہیں، لیکن بذاتِ خود 3D فلورنگ ٹیکنالوجی تفاصیل تلاش کرنا مشکل ہے۔تو کمر کس لیجیے اوور خود سے ایپوکسی رنگ و روغن شروع کیجیے۔ یہ epoxyپینٹ کرنا مشکل نہیں ہے، لیکن 3D فلور میں ڈالفین کو جیتا جاگتا دکھانا ذرا دشوار ہے جو ہم یہاں سیکھیں گے

3D فلور تنصیب کے مراحل

اس طرح 3D فرش بنانے کے روایتی طریقے تین ہیں: حقیقت پسندانہ تصاویر فرش پر نصب کرنا،ایک ہی ساخت کے گھونگھوں اور سیپیوں کو فٹ کرنا،یا عمودی فریبِ نظر والی تصاویر کو آویزاں کرنافرش بندی کے ان تیں تصوراتمیں آپ کو فرش کے سائز کو مدِنظر رکھنا ہوگا۔ آئیے ان نظریات کو لاگو کرنے کے بارے میں قریبی نظر ڈالتے ہیں

تھری ڈی سے اپنے گھر آنگن کمرے کو فطرت کے حسین رنگوں سے سجائیں

مرحلہ I- 3D فلورمیورل تصویر منتخب کریں

سب سے پہلے تو آپ3D فلور ڈیزائن کے لیے 3D فلور میورل امیج منتخب کریں ۔ یہ ایک تصویر یا پینٹنگ بھی ہوسکتی ہے جس سے سہ زاویہ عکس(3D effect) بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے اب آپ کو فوٹوشاپ کی ضرورت پڑے گی۔

3D فرش کی تصویروں کی کم سے کم ریزولوشن 300 ڈی پی آئی ہونا ضروری ہے۔ہم انتہائی صائب مشورہ دیتے ہیں کہ آپ متحرک 3D فرش کی تصویر استعمال نہ کریں۔

مثال کے طور پر، یہ بہت مضحکہ خیز عمل ہے کہ جب غسل خانے میںمہمان پول کے قریب آئیں تو اچانک غیر حقیقی دانتوں والی مچھلی دکھائی دے اور اسے دیکھ کر وہ ڈر جائیں۔ اس کا استعمال بہتر نہیں ہے - اس سے کم زور دماغ اور اعصاب رکھنے والوں پر منفی اثر پڑے گا۔

تھری ڈی سے اپنے گھر آنگن کمرے کو فطرت کے حسین رنگوں سے سجائیں

دوسرا مرحلہ: تھری ڈی فلور آرٹ امیجز کے زاویہ نگاہ میں تبدیلی

پہلے مرحلے میں جب تصویر منتخب ہوگئی اور کارروائی کاعمل شروع ہوگیا ہے تو سب سے پہلے آپ اس کمرے کی بالکل، "صحیح" زاویہ کے ساتھ تصویر لیں ،جس میں آپ 3D فرش کو انسٹال کرنا چاہتے ہیں ۔

لیکن یاد رکھیں کہ تصویر فاصلے سے لینے کی کوشش کریں تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے جو چیزیں دیکھ سکیں وہ اسکے دائرے اورحد میں آجائیں۔

دوسرےمرحلے میں اب فوٹوشاپ یا اسی طرح کے گرافکس پروگرام میں اپنے پسندیدہ 3D فلور ڈیزائن کی تصویر لگائیں جس طرح آپ حقیقت میں چاہتے ہیں۔ آپ کو کمرے کی تصویر کو Volumetric 3D فلور ڈیزائن کے طور پر دیکھنا چاہئے۔

تھری ڈی سے اپنے گھر آنگن کمرے کو فطرت کے حسین رنگوں سے سجائیں

تیسرے مرحلے میںاب تصویر میں فرش کے علاوہ ہر چیز کو کاٹ دیں۔3D فرش کے عکس کو مکمل کرنے کے لئے اس کے زاویوں کو نیچے ،سامنے، اطراف و عقب توسیع دین عین اس طرح جیسے ہم کمرے کو دیکھتے ہیں۔

چوتھے مرحلے میں ٹول کو استعمال کرتے ہوئےسب سے نچلی سمت لے آئیں۔ اس میں ایڈیٹر ٹول کا دانش مندانہ استعمال کریں۔ اب 3D فلور میورل تیار ہے اسے محفوظ کریں۔

فوٹوشاپ کے ساتھ 3D میورل پر 3D تصاویر کیسے لگائیں

اگر آپ 3D فرش ڈیزائن کی تیاری میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں، یا نہیں جانتے کہ گرافکس سافٹ ویئر کس طرح استعمال کیا جاتا ہے تو کسی ڈیزائنر دوست سے معاونت حاصل کریںیا کسی فری لانس ڈیزائنر کو تلاش کریں۔

تیسرا مرحلہ- 3D فرش ڈیزائن کی تصویر پرنٹ کریں

جیسے ہی 3D میورل امیج کی ضروری فائل آپ کے فلیش ڈرائیو پر آجائے توپرنٹنگ کی کسی بھی ایجنسی سے رابطہ کریں،کیوں کہ گرافکس کے ساتھ آپ تجربہ کرتے ہیں، دوسرے، آپ کو فرش کے تحت مواد کو بھرنے کی ضرورت ہے، جس میں کسی خاص یا شفاف epoxy میورل فلور کی کوٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے خصوصیات اور رنگ کو کھونا نہیں ہے جس کے لیے آپ کو فلنگ کے کسی ماہر سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین