• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گیمز تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی نے جیتا ’’ تیسرا انعام‘‘

گیمز تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی نے جیتا ’’ تیسرا انعام‘‘

خ۔ و۔ ش۔ خ۔ ب۔ ر۔ ی

(خوش خبری)

خصوصی بچوں کیلئے گیمز تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی نے امریکا میں ہونے والے مقابلے میں تیسرا انعام اپنے نام کر لیا۔ 

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی اسٹارٹ اپ کمپٹیشن میں پاکستان کی ونڈر ٹری کمپنی نے تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔ ونڈرٹری مائیکرو سافٹ، کائی نیکٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے، خصوصی بچوں کے انٹرا یکٹو، augmented رئیلٹی گیمز تیار کرتی ہے۔

 اس کمپنی کی ٹیم میں معروف ماہرین نفسیات اور اساتذہ شامل ہیں۔ یہ کمپنی متعدد اداروں جیسے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنز، اسپیشل اولمپک پاکستان اور دیگر کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کیے ہوئے ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین