• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گدگدیاں..

(عمر خان، لیہ)

ایک بوڑھا آدمی اپنے پوتے سے ملنے اس کے اسکول گیا۔ مس نے پوتے کا نام پوچھ کر کہا کہ وہ تو ابھی مجھ سے چھٹی لے کر آپ کے جنازے میں گیا ہے۔

٭…٭…٭

ایک لڑکا ہر وقت سوتا رہتا تھا، ایک دن باپ نے اُس سے کہا، ’’پڑھائی کون کرے گا؟‘‘

بیٹے نے کہا، ’’ابو…! استاد کہتے ہیں تم تب ہی پاس ہوگے جب تم دن رات ایک کردو گے‘‘۔

٭…٭…٭

استاد (شاگرد سے) ’’مربع کیا ہوتا ہے؟‘‘

شاگرد۔ ’’جناب! ایک کھانے کی چیز ہے، جسے امی شیشے کے مرتبان میں رکھتی ہیں۔‘‘

٭…٭…٭

ایک پٹھان سڑک پر کھڑا ہوکر ناچ رہا تھا۔ ایک آدمی نے پوچھا۔ ’’ارے بھائی! کیوں ناچ رہے ہو؟‘‘

پٹھان نے جواب دیا،’’یار! آج میں نے ایزی لوڈ والے کو دھوکا دیا ہے۔‘‘

آدمی نے پوچھا۔ ’’وہ کیسے؟‘‘

پٹھان، ’’میں نے سو روپے کا نوٹ دے کر اسے کسی دوسرے کا نمبر بتا دیا۔‘‘

گدگدیاں..


گدگدیاں
گدگدیاں
گدگدیاں
گدگدیاں


تازہ ترین