کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جدت کےلیے خیبرپختونخوا حکومت نے حکومت پنجاب تعاون سے مدد مانگ لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کامتعلقہ حکام کوفوری مدد فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب کا سی ڈی آرسسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہےجس کے باعث وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مدد کی اپیل کی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے۔