• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب کے دورے کے آخری مرحلے میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین قریبی اور مضبوط تعلق کو سراہا۔


پاک بحریہ کے سر براہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، رائل سعودی نیول اسکول اور رائل سعودی نیول فورسز ایوی ایشن سیٹ اپ کا دورہ بھی کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہازایچ ایم ایس مکہ کا بھی دورہ بھی کیااور جہاز کے عملے سے بات چیت کی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

اس دوران انہوں نے اورعملے کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سر براہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین موجوداشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہو گا۔

تازہ ترین