• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ،کروڑوں روپے خرچ ، سبزی منڈی غیر فعال


حیدرآباد میں 20 سال قبل نئی سبزی منڈی کا منصوبہ شروع کیا گیا، کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، لیکن سبزی منڈی آباد نہ ہو سکی۔

70 ایکڑ رقبہ پرمحیط حیدرآباد کی وہ نئی سبزی منڈی جس کے منصوبہ کا آغاز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 1996 میں ہوا اور کروڑوں روپے جھونک دیئے گئے لیکن سبزی منڈی آج بھی غیر فعال ہے۔

932 پلاٹوں کی حامل اس سبزی منڈی میں 20 سال کے طویل عرصہ میں بھی بجلی، پانی، سیوریج، اور سیکورٹی کی سہولیات فراہم نہ کی جاسکیں ۔

دوسری جانب موجودہ سبزی منڈی شہر میں ہونے سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شوکت مستوئی کا دعوی ہے کہ سبزی منڈی 6 ماہ میں منتقل کر دی جائے گی ۔

نئی سبزی منڈی کے آباد ہونے سے جہاں شہر میں ٹریفک کے دبائو میں کمی آئے گی وہیں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

تازہ ترین