• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی اعضا کی پیوند کاری ، پاکستان سر فہرست ممالک میں شامل

غیرقانونی اعضا کی پیوند کاری ، پاکستان سر فہرست ممالک میں شامل

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ڈاکٹرادیب الحسن رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مؤثر قانون سازی نہ ہونےپرگردوں کی غیرقانونی پیوند کاری جاری ہے،غیرقانونی اعضا کی یپوند کاری میں پاکستان کا شماراگلےنمبروں پر ہوتا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثا ر نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت کی ، ڈاکٹر ادیب رضوی عدالت میںپیش ہوئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرنےوالے ڈاکٹرز کو کیوں نہیں پکڑاجاتا،لوگ غربت کے باعث اعضاء بیچنے پر مجبور ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کوروکنا ہوگا، ڈاکٹرزحضرات ہماری معاونت کریں۔

ڈاکٹرادیب رضوی نے کہا معاشرے کے ہر طبقے کو مؤثرکردار ادا کرنا ہوگا،غیر قانونی پیوند کاری روکنےکےلیے موثر قانون سازی بھی ضروری ہے،بعد ازمرگ انسانی اعضاء کےعطیات کی اجازت ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ، ڈاکٹرادیب رضوی کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت دی اور کام کے لیے اپنا چیمبر بھی پیش کردیا ۔

انہوں نے ڈاکٹر ادیب سےمکالمہ کیا کہ آپ ایک بڑاکام کررہے ہیں ،اللہ ہمیں طاقت دے کہ ہم آپ کی مدد کرسکیں ۔

تازہ ترین