• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی چینی سفیر سے ملاقات،سی پیک پرتبادلہ خیال

شہبازشریف کی چینی سفیر سےملاقات ،سی پیک پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے سفیر یاؤ جینگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک پر پیش رفت سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیرنے شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے با اعتماد دوست ہے، سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

چینی سفیرنے شہبازشریف سے کہا کہ آپ کاپارٹی صدر منتخب ہونا آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، آپ نے بےمثال قیادت کے ذریعے ترقی کے سفر کو تیز کیا ہے۔

چینی سفیر نے شہبازشریف کو انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور کمیونٹ پارٹی آف چائنہ کے تعلقات میں بہت اضافہ ہوا ہے، پارٹی ٹو پارٹی تعلقات بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین