• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے میلا سج گیا

پرتگال میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے میلا سج گیا

پرتگال میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے سالانہ دلچسپ میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس دلچسپ فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔


چاکلیٹ سے سجے اس میلے میں چاکلیٹ سے بنا ایفل ٹاور،مجسمہ اور بھالو سمیت کئی مزیدار مجسموں نے تو شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ۔

اس دلچسپ نمائش میں 9,489ڈ الر مالیت کی 23قیراط سونے میں لپٹی چھوٹی سے سنہری چاکلیٹ بھی نمائش کے لئے پیش کی گئی جو خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

تازہ ترین