• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں

نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں

کسی بھی ملک کا مستقبل اس قوم کے نوجوانوں یا طالبعلموں کی معیاری سوچ اور فکر پر منحصر ہوتا ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ’’ یہ نوجوان جتنے بامقصداور بلندسوچ کے مالک ہونگے ملک ترقی کی منازل اتنی ہی تیزی سے طے کرے گا،،سیانے نوجوان نسل کی مثال اس طرح دیتے ہیں کہ’’ قوم کا یہ طبقہ ایک ایسی نوخیز ٹہنی کی طرح ہوتا ہے، جس کا رخ ہم جس طرف چاہیں موڑ سکتے ہیں،،۔

یہی وجہ ہے کہ بانی قائدِ اعظم محمدعلی جناح کوبھی نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔وہ طلبہ کومستقبل کا معمار کہا کرتے تھے۔انھیں سیاست اور غیر ملکی تہذیب وتمدن اپنانے سےگریز اورنوجوانوں میں اتحاد اور اجتماعی جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا کرتے تھے کیونکہ اگریہی نوجوان اتحاد کے بجائے افتراق و انتشاریا بے راہ روی کا شکار ہوجائیں گے تو کوئی بھی قوم انہیں شکست سے دوچار کرسکتی ہے۔

 تاہم اس کے برعکس اگر جوانوں میں اتحاد ہوگا تو کوئی بھی قوم ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکے گی۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نوجوان اپنی قوم کا زندہ اور رواں خون ہوا کرتے ہیں جن کے بغیرکوئی بھی قوم ایک بے روح جسد کی مانند ہوتی ہے۔ تاریخ میں ایسے نوجوانوں اور جہد مسلسل کی بے شمار مثالیں ملتی ہیں جنھوں نے اپنے جوش جنوں اور جہد مسلسل سے قوموں کی تاریخ بدل ڈالی ۔

اس تبدیلی میں ایسے مسلم سائنسدانوں کے کارنامے ہمارےدرخشاں ماضی کے طور پر شامل ہیں جن کی تحقیق سے مستفیض ہوکریورپ آج دنیا بھر میں اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں اور یہ نوجوان صرف ماضی یا تاریخ کی کتابوں میں ہی نہیں ملتے ان کا عکس آج بھی کسی نہ صورت میں موجود ہے۔آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی نوجوانوں یا طالبعلموں سےمتعلق معلومات فراہم کریں گے جنھوں نے 2017-18میں تعلیم وایجاد کے میدان میں نمایاں کارنامے سرانجام دیے ۔

ہارٹ اٹیک ڈیٹیکشن ڈیوائس

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں
ہارٹ اٹیک ڈیٹیکشن ڈیوائس

رواں برس جامعہ میں واقع ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولرمیڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی ) کی پی ایچ ڈی طالبات اور سرسید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم نے مشترکہ کاوش کے ذریعے ایک ایسا آلہ تیار کیا جو کسی مریض کو دل کا دورہ پڑنے سےقبل خبردار کرتا ہے صرف یہی نہیں بلکہ اس آلہ میں مریض کےقریبی عزیزوں کو ایس ایم ایس سے مطلع کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے۔ آلے کو انگلی پر پہنا جاتا ہے جو نبض اور جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرتا رہتا ہے ۔

اگریہ دونوں اشاریئے معمول سے زیادہ یا کم ہوں تو اس کا الارم بج اٹھتا ہے اور اس میں جی ایس ایم ٹیکنالوجی سے مرض کے مقام کی نشاندہی بھی کی جاسکتی ہےجبکہ سم کارڈ کے ذریعے ایمبولینس، ڈاکٹر، عزیز رشتے دار سمیت کئی افراد کو ایس ایم ایس کے ذریعے مریض کی کیفیت سے آگاہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک ڈٹیکشن ڈیوائس نامی یہ آلہ ای سی جی کی جگہ تو نہیں لے سکتالیکن ابتدائی صورتحال سے خبردار کرسکتا ہے۔دل کے دورے میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد ضروری ہوتی ہے اور ہر گزرتا ہوا لمحہ بہت قیمتی ہوتا ہے۔

 اسی لیے ابتدائی حالت ظاہر کرکے یہ جانی نقصان سے محفوظ رکھ سکتا ہے ماہرین پاکستانی طالب علموں کی اس ایجاد پر حیران ہیں کیونکہ یہ آلہ پاکستان میں تیار کیا جانے والا اپنی نوعیت کا واحدپروٹوٹائپ ہے جس میں موجود سرکٹ ڈسپلے پر دل دھڑکنے کی رفتار ظاہر کرتا رہتا ہے ۔

فی الحال یہ ایک نمونہ یا پروٹوٹائپ ہے جسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ٹیم میں شامل طالبات پی سی ایم ڈی میں فارماکولوجی میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔اس کی کامیابی کے لیے امراضِ قلب کے ماہرین اور بایو میڈیکل انجینئرز پر مشتمل ماہرین کی ایک ٹیم کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا ہے۔

پانچ سالہ ننھا طالب علم اوربین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں
عیسیٰ ظہیر

صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں پشاور بھی کسی سے کم نہیں ۔پشاور کے پانچ سالہ ننھے طالب علم عیسیٰ ظہیر کی شارٹ فلم نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔چائلڈ لیبر کے حوالے سے بنائی گئی اس فلم نے 320 مختصر فلموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

170ممالک کے طلباء کا سی اے کا امتحان اورپاکستانی طالبعلم کی پہلی پوزیشن

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں
علی قاسم

گزشتہ برس سی اے کے امتحان میں پاکستانی طالبعلم علی قاسم نے 170 ممالک کے طلبا کوپیچھے چھوڑ کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔محمد علی قاسم نے یہ کامیابی اے سی اے کے امتحان میں 96 فیصد نمبر حاصل کر کے اپنے نام کر لی، احمد علی قاسم اس سے قبل بھی برطانیہ بھر میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

کیمبرج کا امتحان ،دنیا بھر میں پہلی پوزیشن

رواں برس ہی کراچی میں بحریہ کالج کے طالب علم محمد حیدر خان نے اپنی انتھک محنت اور جدوجہد کے ذریعے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کیا بلکہ کیمبرج2017 کے امتحان میں عالمی سبقت بھی حاصل کرلی۔ کیمبرج 2017 کےریاضی سلیبس ڈی کے امتحان میںامریکا اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا بھرسےہزاروں طلبا شریک ہوئے لیکن کامیابی صرف ایک اور کراچی سے تعلق رکھنے والےاٹھارہ سالہ ایم حیدر خان نے حاصل کی عالمی سبقت حاصل کرنے والےاس طالب علم نے اپنے اس کارنامے سے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔

کم عمری کا تحقیقی مقالہ ، دنیا بھر کے سائنسداں حیران

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں
شہیر نیازی

لاہور سے تعلق رکھنے والے شہيرنيازی وہ پاکستانی طالب علم ہیں جنھوں نے فزکس کے میدان میں تحقیق کرکےدنیا بھرکے سائنسدانوں کو نئی راہ دکھائی ہے۔16سال کی عمرميں شہیر نیازی کے لکھے گئے تحقيقاتی مقالہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پذيرائی حاصل کررہا ہے۔

شہیر نیازی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لاکاس اسکول میں اے لیول کے طالبعلم ہیں۔ جنھوں نے تحقیق کی کہ اگر تيل پربجلی گرے تواس ميں شہد کے چھتے جيسی اشکال بن جاتی ہیں۔دنیا بھرکے سائنسدانوں کی تحقيق يہيں تمام ہوجاتی تھی۔ 

پاکستانی طالب علم شہيرنيازی نے اس ميدان ميں قدم رکھا تو تيل پر بجلی گرنے کے بعد درجہ حرارت ہی ریکارڈکرليا۔ کم عمری میں ان کا يہ تحقيقی مقالہ بڑے بڑے سائنسدانوں کے ليے حيران کن ہے۔شہیر اس مقالہ کے بعد نیوٹن سے بھی آگے نکل گئےہیں کیونکہ نیوٹن کامقالہ سترہ سال کی عمر میں سامنے آیا تھا۔

میوزیکل ٹارچ ،تخلیقی صلاحیت سے بھرپور ایک منفرد تجربہ

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں
حسیب احمد خواجہ

پاکستان کو ان دنوں توانا ئی کی شدید قلت کا سامنا ہے ایسے میں کم خرچ بالانشیں کے طور آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کراچی کے طالب علم حسیب احمد خواجہ کا میوزیکل ٹارچ نامی پراجیکٹ ایک شاندار تجربہ ہے جس کے تحت انتہائی کم لاگت میں زیادہ توانائی کا حصول ممکن بنایا گیا ۔حسیب کا میوزیکل ٹارچ نامی پراجیکٹ مستقبل بینی کا شاندار اظہار بھی ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق مستقبل میں دنیا کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

بصارت سے محروم افراد کیلئے بریسلٹ

اس وقت پاکستان میں5لین افراد بصارت سے محروم ہیں۔ان افراد کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے ،آغا خان ہائیر سیکنڈری سکو ل طالب علم مجتبیٰ سجاد کمانی کا پراجیکٹ’’ نابیناؤں کے لیے بریسلٹ ‘‘کسی نعمت سے کم نہیں ۔

اس بریسلٹ کی ایجاد کے پیچھے چھپا مجتبیٰ سجاد کمانی کا بنیادی مقصد بصارت سے محروم افراد کا دوسروں کی محتاجی سے نجات دلانا ہے۔اس ایجاد اوربریسلٹ کی مدد سے بینائی سے محروم افراد اپنی آواز یعنی صوتی احکامات کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ جگہ تک جا سکتے ہیں۔

نابینا افرادکے لئے سونک آئی

پاکستانی طالب علموں کے کارنامے۔۔۔۔پاکستانی نوجوان بھی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں
حفصہ جمال

ایک طرف نابینا افراد کےلیے بریسلٹ تیار کیا گیا تو دوسری طرف نابینا افراد کو چلنے میں مدد دینے کے لئے ’’سونک آئی ‘‘ بھی تیار کی گئی ہے پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبہ حفصہ جمال نے نابینا افراد کے لئے اہم ڈیوائس ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی ہے جو ان کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں چلنے میں مدد دیتی ہے ۔

حفصہ کے مطابق یہ آلہ نیویگیشن نظام سے لیس سفید چھڑی پر نصب ہے جس میں بزر کے ساتھ سنسر بھی ہے جو راستے میں حائل رکاوٹ آنے پر بند ہو جاتا ہے جس سے نابینافرد کو رکاوٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔ حفصہ جمال کا مستقبل سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کر رہی ہیں جس سے نابینا افراد کو چھڑی کے استعمال کے بغیر فونز کے ذریعے چلنے میں مدد ملے گی۔

کال سے چارج ہونے والی بیٹری

بیٹری لمبی چلے، یہ ہر پاکستانی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کی خواہش ہے کیونکہ وقت بے وقت بیٹری کی چارجنگ ختم ہوجانا ایک اہم مسئلہ صارفین ہے۔پاکستان سمیت دنیا کے کروڑوں موبائل فون صارفین کا اپنے موبائل فون کی بیٹری ری چارج کرنے کے مسئلہ کا حل تین طلبا احمد احسن، نعیم حسن، (سیکنڈ ایئر) لیاقت علی (فرسٹ ایئر ) نے اپنے کال اینڈ ریچارج موبائل فون بیٹری پر اجیکٹس سے ڈھونڈ لیا ہے ۔اس پراجیکٹ کو پاکستان میںاول آنے کے بعد امریکہ میں ہو نے والے بین الااقوامی مقابلہ کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین