جارجیا کے اسکی ریزورٹ میں نصب چیئر لفٹ نے اچانک رفتار پکڑ لی جس کے باعث کئی افراد چیئر لفٹ سے نیچے گر گئے جس سے 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
چیئر لفٹ میں سوار ہونے والے سیاح تیز رفتاری کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائے اور ایک کے بعد ایک گرتے رہے۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا ،زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔