دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈٹو سیٹر گاڑی متعارف کروادی گئی ہے جس کی قیمت صرف 7ہزار5سو25پاؤنڈز ہے جبکہ اس منی کار کو اگلے سال ایشیائی و یورپین ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جائیگا۔
اس تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو حال ہی میں چین کے شہر شنگھائی کے تھری ڈی پرنٹنگ کلچرل میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایل ایس ای وہی کے تمام پارٹس کو صرف تین دن میں تیار کیا گیا جو کہ 57پارٹس پر مشتمل ہے جبکہ گاڑی کا وزن 450کلو گرام ہے۔
دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام گاڑیوں کی مناسبت ستر فیصد کم لاگت آتی ہے ۔