• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
افسوس ،پاکستان نہیں لندن جارہا ہوں، پیٹرسن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ پاکستان نہیں واپس لندن جارہے ہیں، خواہش تھی کہ پاکستان جائیں لیکن فیملی کافیصلہ ہے کہ اُنہیں نہیں جانا چاہیے۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔


پی ایس ایل کا میلہ اب پاکستان میں سجنے والا ہے اسلام آباد اور کراچی کنگز کے 5 انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں جبکہ پشاور زلمی کے تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ کو گزشتہ سال کی طرح ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہےاور پیٹرسن کے علاوہ شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے ۔

تازہ ترین