• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فن لینڈ میں انوکھے کانسرٹ کا انعقاد

کنسرٹس تو آئے دن دنیا بھر میں منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں ہزاروں شائقین شرکت کرتے ہیں لیکن فن لینڈ میں ہونیوالے اس منفرد کانسرٹ میں شرکت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

جی ہاں سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ’جبرائیل آرنلڈ‘ نامی فنکار نے سرد ترین موسم کے باعث برف سے ڈھکے خلیج بوثنیہ پر میوزک کانسرٹ کا انعقاد کیا۔


اس منفرد کانسرٹ میں شرکت کے لیے سیاح کشتی میں سوار ہوکر یہاں پہنچے، جس کے بعد فنکار نے پیانو بجا کر سْر بکھیرے جسے سیاحوں نے خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ یہ فنکار اس سے قبل بھی منفرد مقامات پر موسیقی کے سْر بکھیر کر لوگوں کی توجہ حاصل کرچکا ہے۔

تازہ ترین