• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر،بھارتی فورسز کےہاتھوں تباہ گھروں سے ایک اور لاش برآمد

سرینگر،بھارتی فورسز کےہاتھوں تباہ گھروں سے ایک اور لاش برآمد

سرینگر میں بھارتی فورسز کے تباہ کیے گئے گھروں سے ایک اور نوجوان کی لاش مل گئی، شہید نوجوانوں کی تعداد 3ہوگئی، شہادتوں پر ترال اور اوانتی پورہ کے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں نوجوانوں کی شہادت پر ترال اور اوانتی پورہ میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی، کاروباری مراکز اور دفاتر بند رہے، سڑکیں سنسان رہیں۔

بھارتی فورسز اور نوجوانوں کی شہادت پر مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز کی آنسو گیس شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، ایک کشمیری کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران چار گھروں کو دھماکے سے اڑایا تھا جس میں نوجوانوں کی شہادت ہوئی تھی۔

تازہ ترین