سٹرک پر سفر کرتے ہوئے اگر تیز رفتار ی سے کام لیا جائے، تو انجام حادثے کی صورت میں بر آمد ہو گا۔
ایسا ہی کچھ اس گدھا گاڑی کے ساتھ ہوا، جب تیز رفتاری کے باعث گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرائی تو بے چارہ گدھا بھی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گدھا گاڑی اُلٹ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہ صرف گدھا گاڑی بلکہ تیز رفتاری سے کام لینے والا نوجوان بھی منہ کے بل زمین پر گِرے دکھائی دے رہے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔