• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سیاست اختتام کی طرف جا رہی ہے، فواد چوہدری

نواز شریف کی سیاست اختتام کی طرف جا رہی ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی سیاست اختتام کی طرف جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے بیٹوں کو لندن میں بٹھایا ہوا ہے اور بیٹی کو عدالت لے کر جاتے ہیں ، اگر سزا ہوگی تو کہیں گے کہ بیٹی کو سزا ہوگئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ نہ کوئی اتحاد تھا اور نہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے میاں شہباز شریف نے پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کر دی، اربوں خرچ کیے گئے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کی گئی ہے، اگرپنجاب پولیس کی پرانی وردی ٹھیک تھی تو تبدیل کیوں کی گئی؟

ترجمان پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں شہبازشریف90 ہزارکروڑروپےخرچ کرچکے ہیں،چالیس ارب روپے سستی روٹی اسکیم پرلگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی اب احد چیمہ پکڑے گئے ہیں، دانش اسکول منصوبہ شروع کیا گیا، اب اس کی بھی تحقیقات ہورہی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم پراربوں روپے خرچ کیے گئے، میٹرو اور اورنج لائن جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی سیاست اختتام کی طرف جارہی ہے، ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ نہ کوئی اتحاد تھا اورنہ ہے۔

تازہ ترین