• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا نے سی ٹی ڈی کیلئے پنجاب سے مدد مانگ لی

خیبر پختونخوا نے سی ٹی ڈی کیلئے پنجاب سے مدد مانگ لی

محکمہ انسداد دہشت گردی کو جدید بنانے کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو مدد فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے ،یہ سسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس سسٹم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئےخیبر پختون خوا حکومت نے بھی مدد کی اپیل کی ہے ۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کے پی کے حکومت کی طرف سے مدد مانگنے پر فوری مدد دینے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین