• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہا، فاروق ستار

 یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہا، فاروق ستار

سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی فاروق ستار کہتے ہیں انھیں خود دوجگہ یوم تاسیس منانا اچھا نہیں لگ رہا لیکن اس سلسلے میں بہادرآباد سے کوئی جواب نہیں آیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نےبہادر آباد گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد والوں کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں ،انھیں قائد نہیں بننا ۔

فاروق ستار نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں، نئی حلقہ بندیوں میں ان کی سیٹیں کم کردی گئی ہیں،حلقہ بندیوں کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہوسکتا ہے کہ وہ آج کوئی بڑا اعلان کردیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے یوم تاسیس سے قبل ایم کیوایم کے دھڑوں سے ثالثی کمیٹی کا اہم رابطہ ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق پی آئی بی گروپ نے کامران ٹیسوری کو مائنس کرنے کے بدلے عامر خان کو  مائنس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین