• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا

روس: صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا

روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی انتخابات میں ولادی میر پوٹن کی جیت ایک مرتبہ پھر یقینی ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے مشرقی علاقے کیلنگراڈ میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آئوٹ تریسٹھ سے سڑسٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر پیوٹن کے چوتھی بار روس کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔

تازہ ترین