• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ایک دن میں 25 ،25 قتل ہوتے تھے، خرم دستگیر

کراچی میں ایک دن میں 25 ،25 قتل ہوتے تھے، خرم دستگیر

وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی ضمانت ہے،کراچی میں ایک دن میں 25 ،25 قتل ہوتے تھےاورآج وہاں امن قائم ہے ، یہ امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

سندراسٹیٹ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے پاکستان نواز شریف کی بدولت روشن ہوگیا ہے،بلوچستان میں قومی پرچم لہرانا مشکل تھا،اب وہاں قومی دنوں پر اجتماعات ہوتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ نواز شریف کوکریڈٹ نہیں دینا چاہتے تو کوئی بات نہیں مگر موجودہ حکومت نے یہ سب کچھ کر دکھایا ہے ، اب ملک میں بجلی بھی ہےاورامن بھی ہے، جو نیک شگون ہے۔


تازہ ترین