• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے، وہ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب  بھی کریں گے۔

عمران خان رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں ملیر پندرہ، گلشن حدید، لانڈھی، کورنگی، لیاری، مچھر کالونی و دیگر علاقوں میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

دورے کے دوسرے روز فیڈرل بی ایریا ٹریڈ انڈسٹری سے خطاب کریں گے اور پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین