• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کافرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کافرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

راولپنڈی (وقائع نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روزفرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کوفرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے گئے۔ تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹئیر فورس کے کمانڈنٹ آفیسروں سے خطاب میں دفاع وطن کے لیے فرنٹئیر فورس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین