• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام بھوکے رہیں اور پیسے میٹرو پر لگیں تو لوگوں کو کیا ملے گا،عمران خان

عوام بھوکے رہیں اور پیسے میٹرو پر لگیں تو لوگوں کو کیا ملے گا،عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ سیل/نیوز ایجنسیز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام بھوکے رہیں اور پیسے میٹرو پر لگیں تو لوگوں کو کیا ملے گا، وسائل ہونے کے باوجود ملک ترقی سے محروم ہو تو یہ بد نصیبی ہے، ریحام نے ماضی کی باتوں کو چھیڑا تو فائدہ ہمیں ہی ہوگا، شریف خاندان سینٹ الیکشن جیت جاتاتو چوری بچانے کیلئے قانون سازی کرتا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے شریف خاندان سینیٹ کا الیکشن ہار گئے ورنہ شریف فیملی کو چوری کی اجازت دینے کا قانون منظور کرا لیتے ، نوازشریف ہر جگہ "مجھے کیوں نکالا" کا شور مچا رہے ہیں، جمہوری آمر زیادہ خطرناک ہوتا ہے، ادارے تباہ کر دیتا ہے، اگلے 6ماہ میں ملک بدل جائیگا اور پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں میٹرو بنا دی اور اسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے، اگر حکومت کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست نہ دیتے تو وہ شریف خاندان کو "چوری کی اجازت" کا قانون بنا لیتے، ہماری تحریک نیا پاکستان بنانے کی ہے، کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہے، اگرلیڈرشپ پیسہ چوری کرے تو قوم غریب ہوجاتی ہے، انصاف کے ادارے مضبوط ہونے سے قوم ترقی کرتی ہے۔

تازہ ترین