• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض بلوچ قومی دھارے میں آئیں،قانون سازی کرینگے، چیئرمین سینیٹ

ناراض بلوچ قومی دھارے میں آئیں،قانون سازی کرینگے، چیئرمین سینیٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہربانی سے ہی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے، تمام سینیٹروں کو ساتھ لیکر چلنے کیلئے آئینی اختیارات احسن طریقے سے استعمال کئے جائینگےانہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں، ان کیلئے قانون سازی کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت صورتحال بہتر ہے ۔ گزشتہ روزمزارِ قائد پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ حاضری کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ برابری کی بنیاد پر ہے۔

تازہ ترین