ملتان(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانافضل الرحمٰن نےکہاہےکہ جوتے مارنا‘سیاہی پھینکنا سیاسی بداخلاقی ہے،سینٹ کے الیکشن میں جمہوری عمل کو شکست اور مفادپرست قوتوں کواپنا ہدف پورا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی‘متحدہ مجلس عمل میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈہ ہیں،سیاست میں اخلاقیات کیلئے میثاق جمہوریت پرعمل ہوناچاہئے،‘الیکشن میں ایم ایم اے کےپلیٹ فارم سےہی حصہ لیں گے‘سیاسی رہنماؤں پرجوتے اور سیاہی پھینکنا سیاسی بداخلاقی اور کمینہ پن ہے۔وہ مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں سالانہ ختم بخاری شریف میں شرکت کےموقع پرمیڈیاسےبات چیت کررہےتھے۔ اس موقع پرمولانا اکبر شاہ‘ مولاناحبیب اکبر‘ مولانا ڈاکٹرعتیق الرحمٰن‘ مولاناغلام مصطفیٰ فردوسی‘ ناصر موہانی‘ مولانا ابو بکر مدنی ‘ مولانا جمشید اجمل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ سینٹ کا الیکشن ایک عمل کےتحت ہواجوناگزیرتھاالبتہ اس الیکشن میں جو مناظر سامنے آئے وہ اچھے نہیں تھے جس کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت کو شکست ہو ئی اورمفادپرست قوتیں اپنا ہدف پورا کرنے میں کامیاب رہیں‘اگر یہی حال رہا تو عوام کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔