• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایجنسی ’’ ہنڈائی ‘‘ اور ’’ کیا موٹرز‘‘ میں ائیر بیگ کے ناکام ہونے کی تحقیقات کرے گی

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن دنیا کی دو بڑی گاڑیا ں بنانے والی کمپنیوں’’ ہنڈائی ‘‘ اور ’’ کیا موٹرز‘‘ کی گاڑیوں میں نصب ایئر بیگ کے ناکام ہونے کی تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں کی گاڑیوں میں نصب ایئر بیگ حادثے کے دوران کام نہیں کرتے جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود افراد زخمی اور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اس تحقیق کے آغاز کا فیصلہ ان گاڑیوں کے حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات اور کسٹمرز کی طرف سے شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین