• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں کراچی کو اے ٹی ایم سمجھتے ہیں، کارڈ ڈالا رقم نکال لی،میئر

حکمراں کراچی کو اے ٹی ایم سمجھتے ہیں، کارڈ ڈالا رقم نکال لی،میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمران کراچی کو اے ٹی ایم سمجھتے ہیں، جو آئے، جس کا دل چاہے کارڈ ڈالے اور روپیہ نکال لے، کراچی کام کرنا چھوڑ دے تو ملک کا بجٹ بنانا مشکل ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائدملک کا انتہائی اہم شہر ہے، لہٰذا حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اس شہر کو بنائیں نہ کہ اسے بگاڑیں! یہ شہر ٹیکس دینے والوں کا شہر ہے، مگر اس شہر پر اتنا خرچ نہیں کیا جاتا جو اس کا حق ہے۔ سہراب گوٹھ کے علاقے علی ٹائون کی یوسی 29 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمیئر کراچی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے ہر شہر کا برا حال ہے۔

تازہ ترین