• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،سائبر کرائم میں ملوث افراد اور اداروں کی بلیک لسٹ جاری ہو گی

سعودی عرب،سائبر کرائم میں ملوث افراد اور اداروں کی بلیک لسٹ جاری ہو گی

ریاض(شاھد نعیم) سعودی عرب سائبر کرائم میں ملوث افراد اور اداروں کی بلیک لسٹ جاری کریگاجس میں انٹرنیٹ صارفین کو دھوکہ دینے والے اداروں اور افراد کی تشہیر کی جائے گی، ان کے ناموں کی لسٹ وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کی جاتی رہے گی،یہ بات صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ کمیٹی نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 2016ءکے دوران 4373سعودی شہری آن لائن فراڈ کا شکار ہوئے، ان میں سے 20فیصد وہ تھے جنہیں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ذریعے لوٹا گیا۔ سائبر کرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث صارفین کو تحفظ فراہم کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان اداروں او رافراد کے ناموں کی تشہیر کی جائے جو صارفین کو دھوکہ دینے میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین