• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان،مفرور فوجی کو حوالے کرنےکی ترک درخواست مسترد

ایتھنز(نیوز ڈیسک) یونان نے ترکی کی جانب سے ایک مفرور فوجی کی حوالگی کی درخواست مسترد کردی۔ ترک حکام کا موقف ہے کہ مذکورہ ترک اہلکار جولائی 2016کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوکر یونان پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب یونانی عدالت نے مفرور فوجی کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترک اہلکار کو اس کے ملک میں شفاف مقدمے کا سامنا ممکن نہیں۔ اس سے قبل ترک حکومت کی جانب سے ایک اور درخواست پیش کی گئی تھی۔ جس میں ایک 21برس کی نوجوان خاتون بالا زسحر کو انقرہ حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی تھی یونانی عدالتیں شہریوں کو حوالے کرنے کی ترکی کی 4 درخواستوں کو رد کرچکی ہے۔
تازہ ترین