• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں لیبر پارٹی کی کونسل نے مسائل کے انبار لگادئیے ہیں

برمنگھم (ابرار مغل) لبرل ڈیمو کریٹ کے سمال ہیتھ سے کونسلر کے امیدوار شوکت علی خان، ہارٹ لینڈ سے نامزد امیدوار کونسلر فیصل محمد اور وارڈ اینڈ وارڈ سے نامزد امیدوار کونسلر نزابت علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لیبر پارٹی کہتی ہے کہ ہم اکثریت کے لیے کام کرتے ہیں، چند کے لیے نہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ لیبر پارٹی نے برمنگھم میں مسائل کے انبار لگا دیے ہیں۔ (Bin Stri Ke) کو مس ہینڈل کرکے7ملین پونڈ سے زیادہ رقم خرچ کردی، برمنگھم کی سڑکوں اور گلیوں میں کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں اور جب برمنگھم کمیونٹی فورم نے لبرل ڈیمو کریٹ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل جن میں میت کی تدفین، قبرستان کورونر اور تدفین کے اخراجات کم کرنے کی تحریک چلائی تو برمنگھم کی لیبر حکومت نے18سال سے کم افراد کی اموات پر تدفین کے اخراجاتScrapeکردئیے، یقیناً یہ برمنگھم کمیونٹی فورم اور لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی کی کامیابی ہے کہ برمنگھم کونسل نے یہ اقدام اٹھایا، لیکن ہم برمنگھم کمیونٹی فورم کے تمام مطالبات جن میں میت کے لیے سکینر، انرسٹی میں علیحدہ قبرستان، کورونر سروس، ہفتے کے ساتوں دن اور میت کے اخراجات کو کم کرنے کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اب لبرل ڈیمو کریٹ نے ان مطالبات کو اپنے منشور کا حصہ بنالیا ہے اور انشاء اللہ3مئی کو ہونے والے لوکل الیکشن میں لبرل ڈیمو کریٹ اکثریتی پارٹی بن کر ابھرے گی اور ان مسائل کو حل کرائے گی۔
تازہ ترین