• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں ’’نوروز بہار میلہ‘‘ پاکستان کی بھرپور شرکت

پیرس (رضا چوہدری) یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں منعقد ہونے والے نوروز کا بہار میلہ تہوار میں پاکستان کی بھرپور شرکت۔یونیسکو کے رکن ممالک افغانستان، آذربائیجان، بھارت، عراق، ایران، قازقستان،کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان اس میلہ کے اہم منتظمین تھے جس کامقصد لوگوں اور مختلف قوموں کے درمیان ثقافتی تنوع اور دوستی میں شراکت داری کا فروغ تھا۔ سفیر پاکستان و یونیسکو کے مستقل مندوب معین الحق نے پاکستان کی جانب سے اس تقریب میں نمائندگی کی۔ نو روز کے میلے کے دوران مہمان میلے میں حصہ لینے والے ممالک کے ثقافتی پروگراموں اور روائتی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے سب زیادہ رش پاکستانی کھانوں کی میز پر دیکھنے میں آیا، نو روز کے تہوار کو 2016 میں غیر معمولی ثقافتی ورثہ انسانیت کے طور یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ایران کے سفیر، پاکستان کے سفیر سمیت شرکا نے جنگ سے گفتگو میں نوروز میلہ کی مبارک دی اور اس کے انعقاد کو سراہا۔
تازہ ترین