• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب دینا ہوگا،راجہ ناصرعباس

کراچی (پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور ریاستی اداروں میں محاز آرائی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا،مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایوان کی بالادستی انتہائی ضروری ہے،تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ خدامِ ارم محمود آباد نمبر4 میں’’ ندائے وحدت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نےکہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم سے رابطے جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتااچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ جلسے،جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔
تازہ ترین