• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چوک اور احسن آباد سے 2 افراد کی لاشیں ملیں،سرد خانے منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق پاکستان چوک پر واقع کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا متوفی کی عمر 35سال کے قریب ہے، اس کے قبضے سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہو گیا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہے ،‎ علاوہ ازیں احسن آباد خادم گوٹھ میں واقع مکان کے مرکزی دروازے سے46سالہ عبدلاوحید ولد فتح محمد کی لاش ملی پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی اکیلا رہتا تھا اورتعویز گنڈے کا کام کرتا تھا، لاش کو ورثاء کی تلاش کے لئے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین