• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں881 غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں سندھ پولیس میں کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جرح مکمل ہوگئی،ہفتے کو سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، نیب کے گواہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ کے بیان پر ملزمان کے وکلا نے جرح مکمل کرلی جس پر عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی، نیب کے مطابق ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لئے کی گئیں،جعلی بھرتیوں کےذریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹے  گئے، بھرتیاں کانسٹیبلز. کمپیوٹر آپریٹر. اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔
تازہ ترین