• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب محکمہ پراسیکیوشن کے ملازمین کی 9ویں روز بھی ہڑتال

لاہور(خبرنگارخصوصی) پنجاب محکمہ پراسیکیوشن کے ملازمین کی مطالبات منظوری کے حق میں 9ویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے ، محکمہ پراسیکیوشن کے ملازمین نے جوڈیشل الاؤنس کی فراہمی، سروس سٹرکچر اور مستقل بنیادوں پر اپ گریڈیشن کے مطالبات منظور نہ ہونے پر 9یوم سے قلم چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے، ملازمین کی کام چھوڑ کر کیمپ آفس لاہور میں احتجاجی مظاہرہ اور حکومت مخالف نعرے بازی جاری ہے،ملازمین کی ہڑتال کے باعث فوجداری اپیلیں اور مقدمات عدالتوں میں نہیں پہنچ رہے جس کے نتیجے میں مقدمات کی سماعت شدید متاثر ہورہی ہے،احتجاجی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ حکومت مطالبات فوری تسلیم کرے ورنہ دفاتر کی تالہ بندی کی جائےگی، دوسری جانب ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے سیکرٹری پراسیکیوشن کی ہدائت پر پراسیکیوٹرز کو کلرکوں کا کام سونپا گیا ہے،پراسیکیوشن دفاتر نوٹس آویزاں کئے گئے ہیں کہ ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین