• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فضائی سفر میں مسافروں کے سامان غائب ہونے پر کسٹم، ایف آئی اے اور و دیگر سے رپورٹس طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ نے فضائی سفر کے دوران مسافروں کا سامان غائب ہونے سے متعلق کسٹم، اے این ایف، ایف آئی اے، اے ایس ایف حکام سے بھی رپورٹ طلب کرلی،متعلقہ اداروں کے سربراہان کو دستخط شدہ رپورٹس 10 روز میں جمع کرانے کا حکم دیاہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر کسی ادارے نے مناسب جواب نہ دیا تو اس کے سربراہ کوذاتی حیثیت میں فوری طلب کریں گے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ کے روبرو پی آئی اے میں مسافروں کا سامان رہ جانے اور غائب ہونےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ متاثرین کے وکلا نے کہا کہ کسی ایک مسافر کو بھی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ پی آئی اے کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے سول ایوی ایشن کو ہدایت کی آپ ایئر پورٹس پر لکھیں کہ مسافروں کے حقوق کیا ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ہمارے حقوق کیا ہیں۔
تازہ ترین