• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایڈوارٹائیزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے خواتین کے لئے تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایڈوار ٹائیزنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے خواتین کی پیشہ وارانہ ترقی میں تیزی لانے کے لئے عالمی پروگرام سی اٹ بی اٹ کے حوالے سے گذشتہ روز کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،پاکستان ایڈوارٹائیزنگ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین جواد ہمایوںکا کہناتھا کہ اس پروگرام کا پیغام نہایت سادہ مگر موثر ہے ،یعنی،ـ"جب خواتین دیکھیں گی تو اہیں کچھ بن کر دکھانے کا جذبہ ملے گا"۔پاکستان میں اس پروگرام کا انعقاد ،ایسی خواتین کی عمدہ کارکردگی سے متاثر ہوکر کیا گیا ،جو تعلیمی مراحل میں مردوں سے سبقت لے جاتری ہیں ،مگر جب پیشہ وارانہ ترقی کا مرحلہ آتا ہے تو انہی خواتین کی ترقی کی رفتار کم تر ہوجاتی ہےاور ہی اپنی صلاحیتوں سے بھر پور عملی فوائد نہیں حاصل کرپاتیں۔ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں مقررین نے متعدد پیشہ ورانہ شعبوں کے حوالے سے اپنی مہارت اور مختلف ممالک مثلا برطانیہ ،امریکہ،سنگاپور،جرمنی،دبئی اور پاکستان میں پیش آںے والے عملی تجربات بیان کئے۔ہر مقرر نے سامعین کو ایک نیا عزم اور ولولہ پیدا کرنے کی ترغیب دی ۔بہت سے بین الاقوامی مقررین بھی اس تقریب میں شریک تھے جن میں امریکہ سے طاہرہ ایڈورڈ،سنگاپور سے لیزی ہیمر ،جرمنی سے ہنناہ جونسن برطانیہ سے شہناز احمد اور دیگر شامل تھیں۔
تازہ ترین