• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضاگیلانی،بیٹوں اورسی پی اوکی 19 مارچ کوہائیکورٹ طلبی

ملتان(نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کےجسٹس سرداراحمدنعیم نےپیپلزسٹڈی سرکل کےسابق ڈویژنل انچارج فاروق بھٹی کی درخواست پرسابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی اورانکےبیٹوں کیخلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے مقدمے میں فریقین کو19 مارچ کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا‘فاروق بھٹی کیجانب سےدائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ بلاول کےجلسہ سے ایک روزقبل خیرمقدمی بینرز لگانے پریوسف رضاکےصاحبزادوں اوران کےمسلح گارڈزنےاسےبہیمانہ تشددکا نشانہ بنایااوراغوا کرنے کی کوشش کی‘موبائل فون نقدی وغیرہ بھی چھین لی۔ واقعے کے تین ماہ بعد بھی کینٹ پولیس نےتاحال ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا‘جس پرعدالت نےسی پی اوملتان ‘سابق وزیراعظم اوران کےبیٹوں کو19مارچ کوپیش ہونےکاحکم جاری کردیا۔
تازہ ترین