• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(کرائم رپورٹرسے) پتنگ بازی کی بیماری ختم نہ ہو سکی لاہور میں قاتل ڈور پھرنے سےایک اور3 سالہ معصوم پری ماہ رخجاں بحق جبکہ اسکا والد زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا کہ وسیم اپنے فیملی کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملتان روڈ چھپڑسٹاپ سے گزر تے ہوئے د ھاتی ڈور آگے بیٹھی ہوئی ا سکی 3 سالہ بچی ماہ رخ کے گلے پر پھر گئی، توازن بگڑنے سے موٹرسائیکل گر نے سے بچی کا والد گرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ پیچھے بیٹھے بچی کی والدہ اور بیٹا محفوظ رہے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سمن آباد ہسپتال پہنچایا،مگر ماہ رخ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی،دوسری جانب ملت پارک، سمن آباد اور نواں کوٹ تھانوں کی پولیس آپس میں جگہ کے تعین پر جھگڑتی رہی، چند روز قبل بھی سبزہ زار کے علاقہ میں ایک بچے کی گردن پر ڈور پھر گئی جس پر حکومت نے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل جبکہ متعلقہ ایس پی کو او ایس ڈی کر دیا تھا۔
تازہ ترین