• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص ، ڈینٹل کالج کی طالبہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئی

میرپورخاص(نامہ نگار) مقامی ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم پہلے سال کی طالبہ 20زہرش بنت ذوالفقار انصاری کالج کے ہاسٹل واقع ڈھولن آباد کی عمارت کے نیچے تنگ گلی میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال میں پہنچا دیا۔ رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ طالبہ نے عمارت سے کود کرخودکشی کی ہے،قتل ہوا ہے یا کسی حادثہ کا شکارہوئی ہے ،فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتاہے پوسٹ مارٹم اور تحقیقات کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آئے گی۔ دریں اثناء پاک کالونی کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا،اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش سول اسپتال پہنچادی،رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ لاش کی ممتاز کے نام سے شناخت ہوگئی جو کوٹ غلام محمد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین