• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر فراز کی موجودگی میں کامران اکمل کی واپسی مشکل ہے،مکی آرتھر

 سر فراز کی موجودگی میں کامران اکمل کی واپسی مشکل ہے،مکی آرتھر

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ تھری میں واحد سنچری بنانے والے کامران اکمل نے سب سے زیادہ347رنز اسکور کئے ہیں۔لیکن بظاہر ایسا لگ رہا ہےکہ کامران اکمل کا انٹر نیشنل کیئریئر اب ختم ہوچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر سہیل تنویر کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔پاکستانی ٹیم نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئینٹی میچوں میں کامران اکمل کی واپسی کا امکان مسترد کردیا ہے۔نمائندہ جنگ نے اس بارے میں جب مکی آرتھر سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس وقت ٹیٹوئینٹی میں ہم عالمی نمبر ایک ہیں۔پھر وکٹ کیپر سرفراز احمد کی موجودگی میں کامران اکمل کی واپسی مشکل ہے۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ پی ایس ایل میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم میں واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کامران اکمل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا۔اور کہا کہ اسی ٹیم کے ساتھ آگے جانا چاہتے ہیں جو نیوزی لینڈ میں سیریز جیت کر آئی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ٹیم میں بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے، مگر ہمیں آگے دیکھنا ہے۔اس سے قبل کامران اکمل نے کہا تھا میرا کام کارکردگی دکھانا ہے۔میری سلیکشن کے بارے میں کوچ اور سلیکٹرز سے پوچھیں۔

تازہ ترین