• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور اور کراچی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر رضامند

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ تھری میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کئی اہم کھلاڑیوں کیون پیٹرسن ،شین واٹسن ،یوان مورگن ،اسٹیوفن بین لافلین،ایلکس ہیلز،اور سیم بلنگ نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔غیر یقینی کی اس کیفیت میں پاکستان کرکٹ بورڈ پریشان ہے۔گذشتہ دو سال کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہےجس کے کئی اہم کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔پشاور زلمی کے جاوید آفریدی نے بتایا ہے کہ ان کے تمام غیرملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے جن میں ڈیرن سیمی (کپتان )، لائم ڈاسن ، کرس جارڈن اور ڈوئن اسمتھ شامل ہیں۔کوئٹہ کے کھلاڑی اتوار کی شام لاہور آئیں گے۔کوئٹہ پر امید ہے کہ رائیلی روسو اور کرس گرین کے علاوہ سری لنکا کے توشارا پریرا اور کولن گوڈ مور ٹیم میں شامل ہوں گے۔ سیکیورٹی ماہر رگ ڈگسن نے ہفتے کو دوسرے دن بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو بریفنگ دی ۔کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے غیر ملکی کھلاڑیروی بھو پارا، جو ڈینلی،تامل ملز،کولن انگرم،لنڈل سمنز ،اور ڈیوڈ وائزے پاکستان آرہے ہیں۔اسلام آباد کے سمت پٹیل،سیموئل بدری، والٹن، لیوک رونکی اور ڈومینی پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر چکے ہیں۔
تازہ ترین