• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجی دفتر میں آتشزدگی سے دو کمروں کو نقصان

اسلام آباد( صالح ظافر)ممبئی کے ڈیفنس میں ایریا میں آرمی کے ایک دفتر میں آگ بھڑک اُٹھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جنوبی ممبئی میں کولابا میں افغان چرچ کے قریب پیش آیا،آگ تیسری منزل پر لگی جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہے کہ انہیں 7 بجکر 22 منٹ پر آگ کا پتہ چلا اور 4 فائر انجن اور 4 ہی پانی کے ٹینکر مذکورہ مقام پر پہنچے،میونسپل کارپوریشن کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،آرمی آفس کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،وزارت دفاع کے ترجمان کاکہنا ہے کہ آگ لگنے سے عمارت کے دو کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین