• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو دہلی میں پاکستان مخالف سرجیکل اسٹرائیک کی افواہیں زیر گردش

نیو دہلی میں پاکستان مخالف سرجیکل اسٹرائیک کی افواہیں زیر گردش

اسلام آباد (ماریانہ با بر )بھارتی دارالحکومت میں پاکستان مخالف سرجیکل اسٹرائیک کی افواہیں زیر گردش ہیں جبکہ سی سی جی گروپ کاکہنا ہے کہ سرحد پر گرما گرمی بے معنی ہے،دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کو ملاقات کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سرحد پار نیو دہلی میں پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی افواہیں گرد ش کرنا شروع ہوچکی ہیں،کہ جہاں بھارتی میڈیا اور بھارتی حکام نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان اپنے ہائی کمشنر کو غیر معینہ مدت تک کیلئے واپس بلا رہا ہے اور دونوں طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کے سینئر سفارتکاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے کہ جو کہ ایک اہم معاملہ ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک نئی بات نہیں ہے۔موجودہ صورتحال میں حکام کی جانب سے اسٹرائیک کی کوئی بات نہیں کی جارہی ،بھارتی ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مودی حکومت مسلسل سرجیکل اسٹرائیک کا انتباہ کررہی ہے جبکہ ایسی اسٹرائیک کا 2016 میں دعویٰ کیا گیا تھا ۔سی سی جی گروپ سمیت کئی بھارتیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر گرما گرمی بے معنی ہے،کشمیر میں کوئی بھی نہیں جیت رہا کیونکہ سرحد پار شیلنگ ہورہی ہے۔حکام نے پہلے ہی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی جنرل بپن روات نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ہمارا پاکستان سے آمنا سامنا ہوجائے اور ہمیں ٹاسک دیدیا جائے تو ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم سرحد پار نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے پاس جوہری ہتھیار دی نیوز کو دستیاب رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کچھ پختہ آوازیں ایسی ہیں جن میں سے کئی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جنگ آپشن نہیں ہے،یہاں سے پاکستان کو منہ توڑ جواب نہ دیں،ہم جو سرحد پر رہتے ہیں متاثرین ہیں۔

تازہ ترین