• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ ، برفانی طوفان میں ایک اسکیئر ہلاک 3لاپتہ

برلن ( نیوز ڈیسک ) یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے ’’ایلپس‘‘ کے سوئٹزرلینڈ سے گزرنے والے پہاڑی علاقے میں1 اسکیئرہلاک جب کہ3 لاپتہ ہو گئے ۔ سوئیس حکام کے مطابق فرانس اور اٹلی کی سرحدوں کے قریب جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے والن ڈی اربی علاقے میں اسکیئرز کا ایک گروہ برف کے طوفان میں پھنس گیا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2 اسکئیرز کو بچا لیا گیا ہے ۔ 1 کی لاش ملی ہے ، جب کہ 3 ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔خیال رہے کہ کوہ ایلپس سیاحوں کی جنت تصور کیا جاتا ہے ، یہ 8 ملکوں سے گزرتا ہے اور یہاں سال کے تمام مہینے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں ، تاہم یہ پہاڑی سلسلہ ان دنوں شدید برفباری کی زد میں ہے ۔
تازہ ترین