• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی، ایک فوجی ہلاک، 2زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ غربِ اردن میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی،اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور2زخمی ہو گئے ہیں،یہ واقعہ فلسطین کے مغربی قصبے جینن میں یہودی آبادیوں کے قریب ہوا ،گاڑی کی ٹکر سے مزید 2اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ، اس واقعے میں ملوث شخص فرار ہوگیا تھا لیکن اسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے والا فلسطینی لڑکا معمولی زخمی ہے۔
تازہ ترین