• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کو میں نے فیس بک پر شاہد آفریدی کی تعریف کی تھی۔
ڈوڈو نے فرینڈشپ ریکوئسٹ بھیج دی۔
اتوار کو میں نے لاہور قلندرز کی فتح کا جشن منایا۔
ڈوڈو نے ان فرینڈ کر دیا۔
پیر کو میں نے سیکولرزم کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا۔
ڈوڈو نے پھر ایڈ کر لیا۔
منگل کو میں نے عمران خان کو سراہا۔
ڈوڈو نے پھر ان فرینڈ کر دیا۔
بدھ کو میں نے سلمان خان کی نئی فلم کی برائی کی۔
ڈوڈو نے پھر ایڈ کر لیا۔
جمعرات کو میں نے دیپکا پاڈوکون سے محبت کا اظہار کیا۔
ڈوڈو نے پھر ان فرینڈ کر دیا۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین