• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گیلانی نے بھارتی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی

علی گیلانی نے بھارتی مذکرات کی دعوت مسترد کر دی

حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی جانب سے ملنے والی مذکرات کی دعوت مسترد کر دی، علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی دعوت باقاعدہ طور پر اور پاکستان سمیت مسئلے کے تمام فریقین کے لیے ہونی چاہیے۔

بھارت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت انٹیلی جنس بیورو کا افسر لے کر آیا تھا، دعوت مسترد کرتے ہوئے علی گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حا لات میں بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے موجوہ حالات غیر یقینی اورخراب ہیں جس سے کوئی بہتر اور خا طر خواہ نتیجہ نہیں نکلے گا۔ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام متعلقہ فریقین بشمول پاکستان سے مذاکرات کے لئے ماحول سازگار بنائے۔

تازہ ترین