• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج دبئی میں ہوگا

پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج دبئی میں ہوگا

پی ایس ایل میں پہلا کوالیفائر آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلنے کی اہل ہوگی جبکہ ناکام ٹیم لاہور جائے گی ۔

پی ایس ایل تھری کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج دبئی میں ہوجائے گا،فاتح ٹیم کراچی اور ناکام ٹیم لاہور کا ٹکٹ کٹائے گی۔

کراچی کنگز کے لئے بری خبر یہ ہے کہ شاہد آفریدی کی میچ میں شرکت مشکوک ہے وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

پہلے کوالیفائر میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلنے کی اہل ہوگی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم المینٹری ون کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنے لاہور جائے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین